Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2023 09:08am

ہمارے مجاہدین جنگ کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان کا حماس کی حمایت کا اعلان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے غزہ میں جاری جنگ میں حماس کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں جے یو آئی کے الاقصیٰ مارچ سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حماس کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں حماس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اور مسلم حکمرانوں کو پیغام ہے ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اپنے مجاہدین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اب سُپر پاور نہیں رہا، جنہیں تم دہشت گرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہدین کہتے ہیں، حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران غزہ جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتا، ایرانی وزیرخارجہ

اسلام آباد: لاکھوں نوجوان غزہ جا کر شہادت کیلئے تیار ہیں، سراج الحقکا غزہ مارچ سے خطاب

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج یہودی لابی کا ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے، یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی گئی۔

Read Comments