رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ احتساب عدالت طلب

عدالت نےرمضان شوگرملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا
شائع 31 اکتوبر 2023 02:33pm

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب ترمیم کیس: نیب عدالتوں کو زیرسماعت مقدمات کے حتمی فیصلے سے روک دیا گیا

نیب لاہور نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا، اور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

Read Comments