Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2023 03:58pm

غلام سرور خان کا تحریک انصاف چھوڑ کر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگ گیا، غلام سرور خان نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔

یاد رہے کہ غلام سرور خان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام سرور خان اور ہمایوں اختر خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کااعلان

فرخ حبیب نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں، 9 مئی کا ملبہ عمران خان پرڈال دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے دیگر سابق رہنما بھی شامل ہوئے تھے۔

Read Comments