Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2023 07:44pm

نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایوان فیلڈ اور العزیزیہ ریفرسز پر اپیلیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیلوں کو میرٹس پر سن کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت کے 19 اکتوبر کے عبوری ریلیف کے باعث نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری ریلیف میں دو دن کا اضافہ کیا گیا، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم موقف کی وجہ سے دی گئی، نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ نواز شریف نے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا اور 26 کو نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پنجاب حکومت نے سی آر پی سی سیکشن 401 (2) کے تحت سزا معطل کی۔ العزیزیہ ریفرنس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سزا معطل ہو چکی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے وکیل درخواستیں قابل سماعت ہونے پر مطمئن کریں، عدالتیحکمنامہ

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلکردی

نواز شریف کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2 نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

Read Comments