Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2023 02:43pm

لاہور میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں فوری اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ہدایت جاری کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے کالا دھواں چھوڑنے والے کارخانوں کی اطلاع دینے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران کل سے اسکولز اور کالجز میں جا کر طلبا کو آگاہ کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی موجودہ صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

’لاہور میں اسموگ کی صورتحال بہتر، بدھ کو اسکول بند نہیں کیےجارہے‘

اسموگ کے تدارک کے اقدامات نہ کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کیخلافکارروائی کا حکم

عدالت نے لاہور میں فوری طور پر اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے پی ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ اسموگ ہم سب کے بچوں کا مسئلہ ہے، عدالت نے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Read Comments