فیصل آباد میں 20 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ٹینکر ٹرک سے ٹکرا گیا

لوگ پیٹرول مختلف برتنوں میں بھرنا شروع ہوگئے
شائع 02 نومبر 2023 10:32am

فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر پیٹرول سے بھرا ٹینکر ٹرک سے ٹکرا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹینکر سے پیٹرول لیک ہونا شروع ہوا تو لوگ پیٹرول مختلف برتنوں میں بھرنا شروع ہوگئے۔

عوام نے پیٹرول برتنوں میں بھرنا شروع کیا تو پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹینکر میں 20 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے۔

Read Comments