سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات میں دلچسپی رکھتا ہے، امریکا کا دعویٰ

سعودی وزیر دفاع کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات
شائع 02 نومبر 2023 11:10am

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ترجمان جان کربی نے کہا کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں اسرائیل فسلطین جنگ اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments