شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل کرنے کی اجازت

شاہ محمود کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل انتظامیہ کی عدالت میں درخواست
شائع 02 نومبر 2023 11:53am

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہوجانے کی بناء پر عدالت نے انہیں جیل سےاسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ سفارتی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر شاہ محمود کی اسپتال منتقلی کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کیملاقات

سائفر کیس میں قید شاہ محمود کی بیٹی بیوی کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹکھلوانے کی درخواست

جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ شاہ محمود کے ٹیسٹ کرانے ہیں، اس لیے انہیں پمزمنتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

Read Comments