غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلاء، وزیر داخلہ سے افغان ناظم الامور کی ملاقات

کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہوگا، سرفراز بگٹی
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 03:25pm

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے افغان ناظم الامور کی ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ امور اورافغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کے لئے خواتین اور بچوں کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ ہوگا۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پروف اور افغان سٹیژن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جب کہ وزارت داخلہ میں اس ضمن میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔

سرفراز بگٹی نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپس جانے والوں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے، کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read Comments