Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2023 07:46pm

جی ڈی اے کے 2 رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگ گیا، جی ڈی اے کے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے کراچی میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جی ڈی اے کے سابق رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کے بعد جی ڈی اے کا بھی سندھ الیکشن کمشنر کو ہٹانے کامطالبہ

عوام کی حمایت سے پیپلز پارٹی ایک بار پھر حکومت بنائے گی، آصفزرداری

Read Comments