Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2023 11:54am

استحکام پاکستان پارٹی آج اپنا دوسرا سیاسی پاورشو کرے گی

حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی آج اپنا دوسرا سیاسی پاورشو کرنے جارہی ہے۔

کولوتاڑر کے شیلر گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے كیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیاركیا گیا ہے اور 600 فٹ لمبا اور180 فٹ چوڑ اپنڈال تیار کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پنڈال میں 20 ہزارسے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی، اسٹیج کے سامنے انتخابی نشان عقاب والی بڑی فیلکس آویزاں کی گئی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ جہانیاں كی طرح حافظ آباد میں بھی بھرپور سیاسی پاورشو كریں گے۔

جہانگیرخان ترین بذریعہ ہیلی کاپٹرجلسہ گاہ پہنچیں گے، پارٹی کے مرکزی قائدین جہانگیر ترین،علیم خان، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر خطاب کریں گے۔

Read Comments