Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2023 01:52pm

اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے لاکھوں روپے سے بھرا بیگ مسافر خاتون کو واپس لوٹا دیا

اسلام آباد ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی اشیا سے بھرا بیگ مسافر خاتون کو واپس پہنچا دیا۔

ترجمان اسلام آباد ایئرپورٹ کے مطابق ایک خاتون مسافر کو 40 لاکھ روپے مالیت کی اشیا واپس کردی گئیں، خاتون پرواز ای آر502 سے کراچی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

ترجمان کے مطابق مسافر خاتون لیول ٹو کے چینج روم میں اپنا بیگ بھول گئیں، جو خاتون سینیٹری اٹینڈنٹ صوبیہ آصف کو ملا، اور اس نے یہ بیگ ٹرمینل مینیجر کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق گمشدہ بیگ ٹرمینل مینیجر نے سی اے اے آفس میں جمع کرایا، تلاشی پر انکشاف ہوا کہ بیگ میں 110 برطانوی پاؤنڈ، 22830 پاکستانی روپے، 10 تولہ سونا، 2 موبائل اور سوئس واچ تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے رابطہ کرنے پر بیگ کی مالک مسافر خاتون مل گئی، اور بیگ اس کے حوالے کردیا گیا۔ خاتون نے سول ایوی ایشن عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایمانداری کی تعریف کی۔

Read Comments