Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2023 11:39pm

پرویز مشرف کیخلاف قائم خصوصی عدالت ختم کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف قائم کردہ خصوصی عدالت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

مرحوم پرویز مشرف کو سزا موت دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 4 رکنی لارجر بینچ 10 نومبر کو ان اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی 4 رکنی بینچ میں شامل ہیں۔

خصوصی عدالت ختم کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل، حافظ عبدالرحمان انصاری اور توفیق آصف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں

پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردیگئی

پرویز مشرف کے انتقال کے بعد کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلسماعت کیلئے مقرر

پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستخارج

غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف مرحوم کو سزائے موت دی تھی ، خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، جس پر جنوری 2020 میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خصوصی عدالت غیر آئینی قرار دی تھی۔

Read Comments