Aaj Logo

شائع 04 نومبر 2023 07:43pm

طوفانی اننگ کھیلنے والے فخر نے ہر میچ کو ڈو اینڈ ڈائی قرار دے دیا

کرکٹ ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت کامیابی حاصل کرلی۔ میچ میں طوفانی اننگ کھیلنے والے فخر زمان نے پاکستان کے ہر میچ کو ڈو اینڈ ڈائی قرار دے دیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دی۔ فخر زمان نے 63 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور محض 81 گیندوں پر 126 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔

اوپننگ بلے باز نے اپنی دلکش اننگ میں 11 خوبصورت چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ شاندار پرفارمنس پر انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فخر زمان نے کہا کہ آج ہمارا دن تھا، بہت خوشی ہورہی ہے۔

لیفٹ ہینڈ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج بلے باز نے مزید کہا کہ پلاننگ کے مطابق بیٹنگ کی، قسمت نے بھی ساتھ دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ وننگ اننگ سے متعلق فخر زمان کا کہنا تھا کہ یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔

پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ میں بقیہ میچز کے بارے میں فخر نے کہا کہ جانتے ہیں کہ ہمارے لئے ہر میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے۔

Read Comments