Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 نومبر 2023 08:47pm

عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی صدارت سے ہٹادیا گیا جبکہ ان کی جگہ نوابزادہ خالد مگسی بی اے پی کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت باپ کے دیگر سینیٹرز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹاکر نوابزادہ خالد مگسی کو بلوچستان عوامی پارٹی کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔

جنرل کونسل اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے نومنتخب صدر خالد خان مگسی کا کہنا تھا کہ سیاست اگر نیک نیتی سے کی جائے تو یہ ایک عبادت ہے، پارٹی کے بنانے کا مقصد یہ تھا کہ صوبے کی ترجمانی کرے، بلوچستان عوامی پارٹی نے 5 سال میں بڑا سخت تجربہ دیکھا، نادانیاں بھی دیکھیں، ملک میں سیاسی بحران آیا، بی اے پی نے ان حالات میں تاریخی کردار ادا کیا اسی جذبے کے ساتھ پارٹی میں جڑے رہیں گے۔

انہوں نے پارٹی رہنما کہدہ بابر کو پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں

’عدالتوں نے اسٹے دینا بند نہ کئے تو خود پیش ہوںگا‘

بلوچستان عوامی پارٹی کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کافیصلہ

وزیر اعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دورکردیے

پارٹی صدارت کے لیے نوابزادہ خالد مگسی اور عبدالکریم آغا نے کاغذات جمع کرائے۔

عبدالکریم آغا کی جانب سے کاغذات واپس لینے پر نوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

Read Comments