Aaj Logo

شائع 06 نومبر 2023 09:48am

اردن نے طیارے کے ذریعے غزہ میں طبی امداد گرا دی

حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جس کے پیشِ نظر اردن نے طیارے کے ذریعے غزہ میں طبی امداد گرا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے مطابق اعلان کیا کہ اردن کی فضائیہ نے غزہ میں قائم اردن کے ایک فیلڈ اسپتال میں ”فوری طبی امداد“ بھیجی کیونکہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران اسپتالوں میں طبی سامان کی قلت ہوگئی ہے۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اردن کی فضائیہ نے طبی امداد اسرائیل کی فوج کے تعاون سے پہنچائی ہے۔

اسی حوالے سے اردن کی فوج نے کہا کہ طبی سامان اردنی فضائیہ کے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے گرایا گیا کیونکہ اسپتال میں سامان کی ہو رہی تھی۔

اردن کی فوج کے مطابق مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے زمین پر امداد کی ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے امداد پہنچانا ضروری تھا۔

مزید پڑھیں

مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے گیٹ پر سرخ رنگ پھیر دیا

راجعین: ایک نیا گانا جو فلسطین کی آزادی کا ’ترانہ‘ بن گیا

مشرق وسطی کی جنگ سے عالمی اقتصادی بحران پیدا ہوسکتا ہے، معاشی ماہرین

Read Comments