Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 12:22am

ژوب : دو صوبوں کو ملانے والی شاہراہ بند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ژوب : بلوچستان کو پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث بند ہوگئی۔

جنرل منیجر این ایچ اے آغا عنایت کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑ کا ایک حصہ شاہراہ پر آگرا ہے، پہاڑ گرنے سے شاہراہ کا بڑا حصہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دانہ سر پہاڑی سلسلے میں بلاک ڈی آئی خان شاہراہ کھولنے کا آپریشن جاری ہے۔

جی ایم این ایچ اے نے مزید بتایا کہ بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک شاہراہ کو کھولنے میں کم از کم 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ شاہراہ پر پھنسے زیادہ تر مسافروں کو پیدل روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اسکردو : شاہراہ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ، خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ کاغان کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند، سیکڑوں مسافر و سیاح پھنس گئے

آغا عنایت کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور ٹرانسپورٹرز متاثرہ شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔

Read Comments