نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کو ایک اور وزارت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

کابینہ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 07 نومبر 2023 12:07am

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرتے ہوئے انھیں وزارت پارلیمانی امور کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Read Comments