Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 03:11pm

ڈالر کی اصل قیمت کیا ہے، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے بتا دیا

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے ڈالر کی حقیقی قدر بتا دی۔

ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت پر لوگ پریشان ہیں، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر آج 287 روپے کا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، امریکی کرنسی کا بھاؤ بڑھنے کی وجہ حقیقی طلب ہے کیونکہ ایل سیز کھل رہی ہیں جس سے ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگاہوگیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزارکی حد عبور کر گیا

فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا، البتہ ملک میں ڈالر کی حقیقی قیمت 250 روپے ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کاروبار دن کے درمیان ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 287 روپے میں جاری ہے۔

Read Comments