Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 07:25pm

پاک فوج نے فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

پاکستان آرمی کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی، امداد اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی گئی۔

پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے غزہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ مداد اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی۔

دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے، جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔

یہ امدادی سامان اسپیشل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے الائرش مصر بھیجا جارہا ہے،امدادی سامان کی یہ کھیپ مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا جائے گا جو مصر سے سامان غزہ روانہ کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کے لیے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات بھیج چکا ہے۔

مزید پڑھیں

سینیٹ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

اپنی سرزمین سے غزہ کی پٹی تک کسی بھی انسانی امداد کی اجازت نہیں دیںگے، اسرائیل

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور، بھارتکا حمایت سے گریز

پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Read Comments