Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2023 11:19pm

ٹی ایل پی کے سابق امیر کراچی کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت

ایم کیو ایم پاکستان تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کے سابق امیر کراچی رضی حسینی نقشبندی کو اہم عہدہ دے دیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے سابق مرکزی شوریٰ کے رکن علامہ رضی حسینی نقشبندی کو سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج مقرر کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کر دیا گیا۔

علامہ رضی حسینی نقشبندی نے گزشتہ دنوں لیاقت آباد کے جلسے میں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

رؤف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

نگراں وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز اور سیکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی

حالیہ دنوں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما و کارکنان رابطے کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان میں جلد مختلف برادریوں اور جماعتوں کے کارکنان کی شمولیت متوقع ہے۔

Read Comments