کرک تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ایک پولیس اہلکار زخمی

حملہ پسپا ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر کلیرنس آپریشن شروع
شائع 08 نومبر 2023 09:11am

کرک کے تھانہ خرم پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔

رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے تھانہ خرم پر حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پولیس نے حملہ ناکام بنایا اور حملہ آور پسپا ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ڈی پی او سجاد خان کوئیک رسپانس فورس کے ہمراہ تھانہ خرم پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

لکی مروت میں دھماکا ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور دہشتگرد حملہ، 2جاں بحق

میانوالی ائربیس پر حملہ پسپا، 9 دہشت گرد مارے گئے، کلیئرنس آپریشنمکمل

حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی نوید اقبال معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کردیا گیا۔

حملہ پسپا ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر کلیرنس آپریشن شروع کردیا۔

Read Comments