شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، ڈاکو روٹیاں بھی لے گئے

ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک اور کیپس پہنے ہوئے تھے
شائع 08 نومبر 2023 12:12pm

کراچی کے ضلع وسطی میں بے لگام ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا ساتھ ہی جاتے ہوئے ڈاکو روٹیاں بھی لے گئے۔

ڈکیتی کا واقعہ شادمان ٹاؤن میں گھر کی دہلیز پر شہری کے ساتھ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے واردات میں ملوث تھے۔

مسلح ملزمان نے شہری سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینی ساتھ ہی روٹیاں میں چھین کر لے گئے۔

ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک اور کیپس پہنے ہوئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکو کھانے کے لیے لائی گئی روٹیاں بھی لے گئے لیکن پولیس ملزمان کو پکڑ نہ سکی۔

Read Comments