یوکرین کو ہتھیار بیچنے کا ارادہ نہیں، جنگ زدہ خطوں میں ہتھیارفراہم نہیں کرتے، پاکستان

گذشتہ روزیوکرین کے وزیر دفاع سے ہتھیاروں کی فراہمی پر بات نہیں ہوئی، دفتر خارجہ
شائع 08 نومبر 2023 04:16pm

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ زدہ خطوں میں ہتھیارفراہم نہیں کرتا اور نہ ہی یوکرین کو ہتھیار بیچنے کا ارادہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ گزشتہ روز پاکستان اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات میں ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق بات چیت کی تردید کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، اور نہ ہی یوکرین کو ہتھیار بیچنے کا ارادہ ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان جنگ زدہ خطوں میں ہتھیارفراہم نہیں کرتا، پاکستان نے یوکرین کے تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Read Comments