بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 01:10pm

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طورپرمطلع ابر آلود رہے گا۔

کوئٹہ میں دو روز کی مسلسل بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کم ازکم درجہ حرارت ایک، قلات میں چار سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

گوادر اور جیونی میں 19، نوکنڈی میں17 سینٹی گریڈ ریکارڈ، تربت میں21 اور سبی میں17سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔

Read Comments