شاہراہ فیصل پر تیز رفتار بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی، خاتون جاں بحق

8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو حکام
شائع 10 نومبر 2023 02:37pm

کراچی کے شاہراہ فیصل پر کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتار بس نے بے قابو ہوکر بس اسٹاپ پر کھڑے افراد کو روند دیا۔

افسوسناک ٹریفک حادثہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر بائیک سوار فیملی کو ٹکر مارتے ہوئے اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں خاتون کی ہلاکت کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments