Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2023 04:53pm

9 مئی واقعات کیس: شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمے میں 25 نومبرتک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شیخ رشید پر 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت کی۔

شیخ رشید احمد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ سپلیمنٹری میں نام ڈالا ہے، شیخ رشید کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی گاڑیاں بھی اٹھا لیں۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ 5 ہزار روپے مچلکے جمع کرا دیں، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ جو مچلکے جمع کراتے ہیں ان کو بھی اٹھا لیتے ہیں، آج تو بینک بند ہیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ شیخاں والی گل کردی جس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیر داخلہ کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔

Read Comments