Aaj Logo

شائع 11 نومبر 2023 05:25pm

عمران خان کے کیسز کے باعث پورا دن ضائع ہو جاتا ہے، جج مرید عباس

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج مرید عباس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کے باعث پورا دن ضائع ہو جاتا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل سلمان صفدر ذاتی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ میں آج دلائل دینے کو تیار ہوں اگر وکیلِ صفائی کی موجودگی میں دلائل دینے ہیں تو تاریخ دے دیں۔

جس پر جج مرید عباس نے کہا کہ دلائل سلمان صفدر کی موجودگی میں ہی ہوں گے، جس دن چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس ہوتا ہے اور کوئی کیس نہیں سن سکتا، آج بھی فری بیٹھا ہوں، میں ہائیکورٹ کو مہنگا پڑھ رہا ہوں 13 ہزار دیہاڑی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 کیسز ہیں اور پورا دن ضائع ہو جاتا ہے ۔

جج مرید عباس نے کہا کہ 2 دسمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں ، ہفتے کے روز سماعت رکھ لیتا ہوں ہفتے کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ چھٹی ہوتی ہے، ہر ہفتے سماعت نہیں رکھ سکتا کیونکہ باقی کیسز بھی دیکھنے ہیں۔

جس پر وکیل صفائی خالد یوسف نے کہاکہ سائفر کیس میں ہر منگل سماعت ہوتی ہے اس کیس میں بھی منگل کا دن رکھ لیں۔

مزید پڑھیں

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاریجاری

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کا آرڈرجاری

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کو جاری نوٹس کیخلاف اپیل پر کل دلائلطلب

بعدازاں عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Read Comments