Aaj Logo

شائع 12 نومبر 2023 03:41pm

بھگوڑے یوٹیوبر کے خلاف سول سوسائٹی کوئٹہ کا احتجاج

کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی جانب بھگوڑے یوٹیوبر کے خلاف احتجاج کیا، شرکا نے کہا کہ کسی بھی شخص کو پاک افواج کے خلاف جانے نہیں دیں گے۔

غدار بھارتی ایجنٹ بھگوڑے یوٹیوبر کے خلاف سول سوائٹی کوئٹہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں افواج پاکستان اور اداروں پر اعتماد ہے، کسی بھی شخص کو پاک افواج کے خلاف جانے نہیں دیں گے۔

سول سوسائٹی کے شرکا نے کہا کہ آج ہم بھارتی ایجنٹ اور غدار بھگوڑے یوٹیوبر کا پتلہ جلانے جا رہے ہیں، بھارت اپنی حرکتووں سے باز آجائے۔

Read Comments