Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2023 12:13pm

وزیرداخلہ نےٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکی نئی عمارت کاافتتاح کردیا

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکی نئی عمارت کاافتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرزکی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس بزرگ شہریوں کی زیادہ مدد کرے، ہمیں معاشرے میں تفریق ختم کرنا ہو گی، کئی بار ایسا ہوا کہ ٹریفک پولیس کے لوگوں نے میرا چالان کیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عید کے دن ہم خوشیاں منارہے ہوتے ہیں اور پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں، پولیس نے کسی کی بدتمیزی کا جواب بھی اخلاق سے دینا ہے۔

Read Comments