کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب عمارت میں اگ لگ گئی

فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف
شائع 13 نومبر 2023 03:49pm

کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نیتجے میں اطراف کے علاقے میں دھواں پھیل گیا ہے۔

پولیس نے عمارت کو فوری طور پر خالی کروالیا ہے، جبکہ بظاہرآتشزدگی بجلی کے شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ میٹھا درپولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں، آگ برنس و ٹیکسٹائل پلازہ میں لگی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی ہیں۔

Read Comments