Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2023 05:45pm

ٹائیگر 3 دیکھنے والے مداحوں کو جان کے لالے پڑ گئے، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی فلم ”ٹائیگر 3“ دیکھنے کے لئے سنیما گھر آنے والے سلمان خان کے مداحوں کو اس وقت خوف کا جھٹکا لگا، جب ناظرین کے ایک گروپ نے ہال کے اندر ہی فلم دیکھنے کے دوران پٹاخے جلا دیے۔

سلمان خان کی نئی فلم ”ٹائیگر 3“ کا تمام مداحوں کو بہت شدت سے انتظار تھا اور یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی۔

یہ یش راج فلمز (وائی آر ایف) کے بینر تلے بنی سلمان خان کی تیسری فلم ہے جس میں انہوں نے ایک جاسوس ”ٹائیگر“ کا کردار ادا کیا ہے۔

ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ہاؤس فل تھیٹر میں اس وقت جشن کا سماں بھگدڑ میں تبدیل ہوگیا جب سلمان خان کی بڑے پردے پر انٹری ہوئی۔

یہ جشن ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگیا کیونکہ شائقین کے ایک گروپ نے اسکریننگ میں آتش بازی شروع کردی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایسا لگ رہا تھا جیسے مداحوں نے بھرے ہوئے کمرے میں راکٹ پھینک دیے ہوں۔

مزید پڑھیں

سلمان خان اور کترینہ کی ’ٹائیگر 3‘ کا پوسٹر جاری

ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری، سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیاگیا

ویڈیو میں کئی شائقین کو تھیٹر کے کمرے سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ اپنی جان بچانے کی خاطر وہاں سے نکل رہے تھے اس کوشش میں کہ وہ کہیں زخمی نہ ہو جائیں۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ مالی گاؤں میں سلمان خان کے فین کلب نے بھی ٹائیگر 3 کی اسکریننگ کے دوران آتش بازی کی اوراس کی ویڈیو بھی آن لائن شیئر کی گئی۔

Read Comments