خیبرپختونخوا حکومت کو مطلوب دہشتگرد اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار

گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، ترجمان ایف آئی اے
شائع 14 نومبر 2023 03:52pm

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائر پورٹ پر کارروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

حکام ایف آئی اے نے کہا کہ اشتہاری ملزم خیبر پختونخوا حکومت کو مطلوب تھا جب کہ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

Read Comments