Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2023 02:07pm

’دی کپل شرما شو‘ کی نیٹ فلکس پر انٹری

ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما ٹی وی اسکرینز کے بعد اب نیٹ فلکس پر بھی دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔

بالی ووڈ اداکار و میزبان کپل شرما کا مشہورکامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ ابتدا ہی سے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہا ہے۔

ٹی وی اسکرین کے بعد کپل شرما اب بہت جلد اپنے نئے کامیڈی شوکے ذریعے نیٹ فلیکس پربھی دھوم مچائیں گے۔

کپل شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔

مزید پڑھیں

مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کپل شرما سے شکوہ

”دی کپل شرما شو“ تنازع کا شکار

کپل شرما کو صبا قمر کا ’100فیصد سچ‘ بھا گیا

انہوں نے ایک پروموویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کپل اور گینگ جلد ہی نیٹ فلکس پر آرہے ہیں‘۔

شئیر کے گئے پرومو میں کپل شرما کے علاوہ کرشنا ابھیشیک اور ارچنا پورن سنگھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دی کپل شرما شو میں اب تک بھارت کے کئی معروف بالی ووڈ اسٹارز شرکت کرچکے ہیں، ٹیلی ویژن پر آخری شو 30جولائی 2023 کو نشر کیا گیا تھا۔

کپل شرما نے فلم ساز نندیتا داس کی فلم ’زویگاتو‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جس میں ان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے فوڈ ڈلیوری رائیڈر کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

فلم کا پریمیئر 2022 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا جبکہ فلم 17 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

Read Comments