Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2023 07:38pm

’یورو 5 ایندھن کی تیاری‘ اوگرا اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں معاہدہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان باضابطہ اپ گریڈ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی ماحول دوست ایندھن کی پیداوار میں اہم پیشرفت ہے۔

پاکستان کی نئی ریفائننگ پالیسی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

نئی ریفائنری پالیسی کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

معاہدے کے تحت ریفائنر یوں کو یورو فائیو کے مطابق ایندھن تیارکرنا ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کا کہنا ہے کہ ریفائنریز یوروفائیو کے مطابق اپنے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گی۔ پالیسی کا نفاذ پاکستان کے تیل کے شعبے میں مثبت تبدیلیوں کا آغاز کرے گا۔

چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت اپ گریڈ کے منصوبے قومی اہمیت کے حامل ہیں، پی آر ایل کے ساتھ معاہدہ ریفائننگ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اوگرا کے مطابق پالیسی کے کامیاب نفاذ سے ملک میں یورو-فائیو ڈیزل اور پیٹرول کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی، پالیسی سے امپورٹ میں کمی اور ذر مبادلہ کی بچت بھی ہو گی۔

Read Comments