Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 08:11pm

مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، 25 اشیائے ضروریہ مہنگی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 تک پہنچ چکی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں سب سے زیادہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 8.88 فیصد، دال مسور5.28 فیصد، زندہ مرغی 3.99 فیصد، لہسن 3.09 فیصد، نمک 2.93 فیصد آٹا 2.64 فیصد، ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 13اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد سستے ہوئے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 4.24 فیصد کمی ہوئی۔

مزید پرھیں

ملک میں 20 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میںاضافہ

اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 26.89 فیصدہوگئی

ایک ہفتے میں 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں

اس کے علاوہ پیاز فی کلو 1.49 فیصد اور 5 لٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 0.65 فیصد کم ہوئی جبکہ ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت 1.39 فیصد، ایری چاول فی کلو 0.42 فیصد اور گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔

Read Comments