Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2023 06:24pm

9 مئی مقدمات: شیخ رشید کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کی ضمات کی درخوستوں پر سماعت کی۔

شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دلائل کے بعد 25 نومبرتک ضمانت میں توسیع کردی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 23 مقدمات میں ضمانتیں ہوگئی ہیں، اب تک 68 مقدمات سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے، ایک ہفتے میں تمام مقامات سامنے آجائیں گے۔

اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت 18 نومبر تک منظور کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائی کورٹ کا شیخ رشید کو پیش نہ کرنے پر افسران کو نتائج بھگتنےکا عندیہ

گیٹ نمبر4 میں ساتھ تھے، مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو نظر لگنے کامنتظر ہوں، شیخ رشید

لگتا ہے آپ کا چلہ آپ کو الٹا پڑ گیا ہے، جج احتساب عدالت کا شیخ رشیدسے مکالمہ

Read Comments