Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 09:07pm

’سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کیلئے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں‘

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہیں، سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کے لیے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ نوازشریف مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ لندن بھول آئے ہیں، احسن اقبال، سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ پنجاب میں ن لیگ کو ڈھونڈیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہیں، سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کے لیے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا فاصلہ بلاول بھٹو کی ناراضی کی واحد وجہ ہے،سعد رفیق

’کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو ان کیبھول ہے‘

امریکی سفیر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، عوام کے حق انتخاب پر زوردیا، ترجمان

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب سے 25 نشستیں بھی نہیں ملیں گی، وفاق اور پنجاب میں شریفوں کی حکومتیں ہونے کے باوجود لیگیوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔

Read Comments