Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2023 09:04pm

وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا فاصلہ بلاول بھٹو کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں، کوسنے دینے کے بجائے ہمت کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب سے بڑھتا فاصلہ بلاول بھٹو کی ناراضی کی واحد وجہ ہے، بلاول بھٹو دل چھوٹا نہ کریں، کوسنے دینے کے بجائے ہمت کریں، سندھ حکومت کی کارکردگی اور انتخابی منشور پر الیکشن لڑیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے الیکٹیبلز کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف بھی یہی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

’کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو ان کی بھولہے‘

امریکی سفیر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، عوام کے حق انتخاب پر زوردیا، ترجمان

’سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کیلئے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئےہیں‘

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد بنائیں گے، سسٹم سے سندھ کی نجات ضروری ہے۔

Read Comments