Aaj Logo

شائع 19 نومبر 2023 04:09pm

نواز شریف کل مری کیلئے روانہ ہوں گے

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کل مری جائیں گے، وہ 21 نومبر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف کل مری کیلئے روانہ ہوں گے، جہاں وہ لیگل ٹیم سے کیسز پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف 21 نومبر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، ان کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی اسلام آباد جائیں گے۔ کیسز کے حوالے سے وکلاء سے مشاورت جاری ہے۔

Read Comments