سابق صدر آصف زرداری سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

دونوں رہنماوں کا دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق
شائع 20 نومبر 2023 12:01am

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات میں قونصل جنرل حسن نوریان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا۔

آصف علی زرداری اور ایرانی سفارتکاروں کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود۔

Read Comments