چمن: پاک افغان باڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند

شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
شائع 20 نومبر 2023 02:02pm

چمن میں پاک افغان باڈر پر شاہراہ کو آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے ہرقسم کے تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کردیا۔

آل پارٹیز تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ آج سےغیرمعین مدت کے لیے چمن باڈر شاہراہ باڈر روڈ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے راستہ بند کیا گیا ہے۔

تاجراتحاد نے کہا کہ شاہراہ پر تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث تجارتی مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Read Comments