Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2023 06:32pm

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔

چوہدری پرویزالہٰی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویزالہٰی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ان سے مزید تفتیش درکار نہیں، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری پر رہا کرنے کا حکم دے۔

پراسکیوشن نے پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ پرویزالٰہی کی ضمانت خارج کی جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی پر محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں

پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی بلوچستان سےگرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درجکرلیا

محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کرلیگئی

Read Comments