پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی بلوچستان سے گرفتار
محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا۔
کوئٹہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔
محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔
arrest
بلوچستان
quetta
Chaudhry Pervaiz Elahi
ex cm punjab
mohammad khan bhatti
مزید پڑھیں
مقبول ترین
عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
بجٹ 2023 - 24 میں کیا مہنگا کیا سستا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
جعلی اے ایس پی بن کر آئی جی کو ملنے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
کس گریڈ کے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا؟
ویرات کوہلی نے کس کھلاڑی کو موجودہ دور کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا؟
تازہ ترین
Comments are closed on this story.