Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2023 06:53pm

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمدپر نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین اپنی فیملی کے ہمراہ پیر کو اولڈ ٹرمینل پہنچے جہاں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور بوہرہ برادری کے ممبران نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔

حکومت اور کمیونٹی ممبران کی دعوت پر داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین بروز پیر 20 نومبر کو سری لنکا سے کراچی پہنچے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو ان کی آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی آمد پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور دیگر نے دل کی گہرائیوں سے ان کا خیر مقدم کیا۔

Read Comments