Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2023 11:12am

آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری

آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست شہری منیراحمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائرکی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو امیدوارالیکشن لڑنے میدان میں اترے اس کا تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہو۔

درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گئے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کرے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردئیے اور سماعت ملتوی کردی۔

Read Comments