Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2023 10:38pm

لنڈی کوتل طور خم سرحدی گزرگاہ 10 گھنٹے بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے بحال

لنڈی کوتل طور خم سرحدی گزرگاہ 10 گھنٹے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے بحال کردیا گیا۔

کسٹم ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل طورخم سرحدی گزرگاہ پر آج صبح پاکستان سیکیورٹی حکام نے کارگو گاڑی ڈرائیورز کے لیے ویزہ پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا، جس کے ردعمل میں افغان حکام نے سرحدی گزرگاہ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے احتجاجا بند کردیا۔

افغان حکام کا مؤقف ہے کہ مال بردار گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کو ویزوں کا اجراء نہیں کیا جاتا اور ویزہ پالیسی پر عمل درآمد ناممکن ہے۔

پاکستانی حکام نے ویزہ شرط پر عمل درآمد کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

ڈرائیورز کے لیے ویزہ پالیسی کئی سال قبل بنائی گئی تھی تام عمل درآمد آج سے شروع کردیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق ڈرائیورز کے لیے ویزہ پالیسی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گا۔

مزید پڑھیں

طورخم سرحد بند ہونے سے افغانستان پریشان، پاکستان نے اپنے تحفظات بتادیئے

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں سے پاسپورٹس چھین لیے گئے، طورخم بارڈرپر احتجاج

طورخم بارڈر کی مسلسل بندش پر افغان وزارت خارجہ کا تفصیلی بیان سامنےآگیا

Read Comments