Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2023 01:45pm

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کا ایک ٹکڑا کھانے سے کیا ہوگا

پکوانوں اور چائے کو عمدہ ذائقہ بخشنے کے علاوہ ادرک انسانی صحت کو بھی ان گنت فوائد بھی فراہم کرتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ادرک کا ایک ٹکڑا اپنے معمول کی غذامیں شامل کرنا ایک بہترین انتخاب ہے۔

ادرک کے ٹکڑے کو چبا کر کھانے کے علاوہ اسموتھیز اور مشروبات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ادرک کو ان وجوہات کی بنا پر اپنی غذا میں روزانہ کی بنیاد پر شامل کیا جاسکتا ہے۔

اینٹی سوزش خصوصیات

ادرک میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات کے سبب جسم میں سوزش تیزی سے کم ہوتی ہے۔

متلی

صبح کے وقت متلی کا محسوس ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، روزانہ ادرک کے استعمال سے متلی کا مسئلہ جلد دور ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

نزلہ زکام سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے 2 مفید گھریلو ٹانک

جگر کی صحت کو بہتر بنانے والے 8 مفید پھل

پٹھوں کے درد میں کمی

پٹھوں کے درد میں مبتلا افراد روزانہ ادرک کا استعمال کرتے ہوئے اس درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھانے سے جسم میں موجود خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ادرک میں موجود مرکبات سے خون میں ٹرائی گلیسرائڈز کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

Read Comments