Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 09:10am

پاکستانی اداکار وہاج علی کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداحوں کی تنقید

پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکار وہاج علی کی حالیہ بولڈ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

وہاج علی پاکستان کے ایک خوبصورت اور انتہائی ہینڈسم اداروں میں سے ایک ہیں۔

وہ ایک ورسٹائل اداکار ہیں جو 2023 میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

یمنا زیدی کے ساتھ ان کی جوڑی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔

وہاج علی ایک محنتی اور پیشہ ور اداکار ہیں اور انہیں حالیہ دنوں میں بہت زیادہ کام مل رہا ہے۔

آج کل ان کے دو مشہور پروجیکٹس ”میں“ اور ”22 قدم“ ٹی وی اسکرین پر نظر آرہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ کمرشلز اور مختلف برانڈز کیلئے فوٹوشوٹس بھی کر رہے ہیں۔

اور انہی فوٹو شوٹس کے دوران ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

وہاج علی کا مشہور کلوتھنگ برانڈ ”مُشک پی کے“ کیلئے آنے والے فوٹو شوٹ سے پہلے ایک کلپ وائرل ہوا، جس میں انہیں بیڈ پر شرٹ اتارے لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہاج علی کا شمارانڈسٹری کے سنجیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے اس لیے ان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیاصارفین کو خاصی حیرت سے دوچار کیا۔ اداکار کا یہ جرات مندانہ اقدام مداحوں کو بالکل نہ بھایا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ وہاج علی کی ایسی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مداح کہہ رہے ہیں کہ وہاج علی کو بولڈ فوٹو شوٹ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کے بس کی بات نہیں۔

ایک مداح نے کہا، ’اگر وہ اس راستے پر چلیں گے تو جلد ہی اپنا زوال دیکھیں گے‘۔

ایک مداح نے لکھا، ’میں نے سوچا، میں جان ابراہم کو انسٹاگرام پر دیکھ رہا ہوں‘۔

ان کے اشتہارات کے انتخاب پر چند لوگوں نے انتہائی سخت تبصرے کیے ہیں۔

زیادہ تر شائقین کپڑے کے برانڈ کی مارکیٹنگ کی حکمت عملی سے پریشان تھے۔

Read Comments