رواں برس عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار رکھا گیا، سعودی عرب

سعودی عرب نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کیلئے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی
شائع 23 نومبر 2023 08:27am

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نگران حکومت کے ساتھ عازمین کی تعداد سمیت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔

معاہدے کے مطابق رواں برس پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے، جس میں سے 50 فیصد سرکاری جبکہ باقی نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

Read Comments